مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد خان انتقال کر گئے

مرحوم 1998میں ایٹمی دھماکوں کے موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین تھے ، ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف پرانہیں نشان امتیاز، ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا

جمعرات 18 جنوری 2018 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء)مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد خان انتقال کر گئے ، مرحوم 1998میں ایٹمی دھماکوں کے موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین تھے ، ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف پرانہیں نشان امتیاز، ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد خان انتقال کر گئے ، ڈاکٹر اشفاق احمد چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن رہے ، مئی 1998میں ایٹمی دھماکوں کے موقع پر وہ چیئرمین پی اے ای سی تھے ۔

ڈاکٹر اشفاق احمد نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو ناقابل تسخیر بنایا ، گراں قدر خدمات کے اعتراف پر انہیں نشان امیتاز، ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ۔

متعلقہ عنوان :