پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری کے دفاع کے لیے پُر عزم ہیں،ائیر چیف مارشل سہیل امان

پاک فضائیہ کے سربراہ کا راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب

جمعرات 18 جنوری 2018 23:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء) -- پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء سے خطاب کیا۔اس لیکچر کا عنوان قیادت،تعلیم اورمعاشرتی ترقی تھا۔ان کی یونیورسٹی آمد پر وائس چانسلر پروفیسر محمد عمر نے انکا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ انتہائی جرّات اورحوصلے سے لڑی ہے اور اس جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

جس کی وجہ سے ملک سے اس عفریت کا خاتمہ یقینی ہواہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری کے دفاع کے لیے پُر عزم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے JF-17 تھنڈر کو قومی وقار کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ خودانحصاری کا سفر جاری رکھے گی تاکہ ہماری دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو سکے۔ ائیر چیف نے پاک فضائیہ میں شروع کئے گئے مختلف منصوبوں بشمول کامرہ کے مقام پر ایوی ایشن سٹی اور کراچی کے قریب واقع بھولاری میںنئے آپریشنل ائیر بیس کے قیام پر روشنی ڈالی۔انہوں نے سامعین کو پاک فضائیہ کی جانب سے ملک و قوم کی ترقی کے لئے کئے گئے فلاح و بہبودکے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :