تھائی لینڈ حکومت کا سرمایہ کاروں کو’’اسمارٹ ویزے‘‘ جاری کرنے کا اعلان

جمعرات 18 جنوری 2018 10:52

بنکاک۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء) تھائی حکومت نے دنیا بھر سے ماہرین کو چار چار سال کے ’اسمارٹ ویزے‘ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تھائی لینڈ کے نشریاتی ادارے کے مطابق ان ویزوں کا اجراء یکم فروری سے شروع ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے بتائی۔ اس فیصلے کا مقصد ملکی اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھانا ہے۔ ویزے سائنس، میڈیکل، الیکٹرانکس، روبوٹکس اور دیگر کئی شعبوں کے ماہرین کو بنیادی شرائط پوری کرنے پر دیے جائیں گے۔ کم اخراجات کی وجہ سے سالانہ بنیادوں پر لاکھوں افراد تھائی لینڈ کا رخ کرتے ہیں۔ پچھلے سال 35 ملین غیر ملکی سیاح تھائی لینڈ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :