عمران خان نے پارلیمنٹ کے خلاف بیان دیکر نواز شریف کی صف میں شمولیت اختیار کر لی ‘ عزیز الرحمن چن

جمعرات 18 جنوری 2018 13:15

لاہو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے خلاف بیان دے کر نواز شریف کی صف میں شمولیت اختیار کر لی ہے ،حکمرانوں کی نااہلیوں کو پارلیمنٹ پر ڈالنا درست نہیں ملک کی ترقی کا راز جمہوریت میں پنہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کے خلاف بیان دے کر جمہوریت دشمن قوتوں کو خوش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کے استحکام پر یقین رکھتی ہے جس کی آبیاری پیپلز پارٹی نے اپنے خون سے کی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کی خاطر قربانیان دی ہیں جیالوں نے کوڑئے کھا کر اور قائدین نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے جمہوریت کو بحال کیا اورجمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے پیپلز پارٹی کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ پیپلزپارٹی آج بھی جمہوریت کے استحکام کے لئے ڈٹ کر کھڑی ہے اور کسی بھی طالحہ آزمائی کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔