متحدہ عرب امارات کا مختلف شعبوں میں غیر ملکیوں کی جگہ اماراتی شہریوں کی بھرتی کا منصوبہ

اتوار 18 فروری 2018 11:10

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 فروری 2018ء) متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کی جگہ دو لاکھ شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل آئندہ سو دن میں 3 مختلف شعبوں میں غیر ملکیوں کی جگہ 2 لاکھ شہریوں کو بھرتی کرے گی۔

(جاری ہے)

ابوظہبی میں منعقد ہونے والے ورکشاپ میں ادارہ انسانی وسائل کے وزیر ناصر الہاملی نے بتایا کہ ملک میں 12شعبے ایسے ہیں جن میں اماراتی شہریوں کو بھرتی کیا جاسکتا ہے ان میں سے 6 شعبے قومی آمدنی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت میں ملک میں 3 لاکھ شہریوں کے لئے آسامیاں پیدا کی جاسکتی ہیں،اماراتی شہریوں کو بھرتی کرنے والے نجی اداروں کو مختلف سہولتیں دی جائیں گی اور یہ ادارے لائسنس کے اجراء اور تجدید میں بھی خصوصی رعایت سے فائدہ اٹھائیںگے۔