انصاف کی فراہمی کے معاملے میں ایران پیچھے رہ گیا،اس ناکامی کے لیے خدا اور ایرانی عوام سے معافی مانگی جانی چاہیے،سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای

اتوار 18 فروری 2018 23:20

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 فروری 2018ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ انصاف کے شعبے میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، پچھلے چند ہفتوں سے جاری تنقید کے سلسلے کو تسلیم کرتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ انصاف کے شعبے میں بہتری کی گنجائش ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ان کا یہ بیان ان کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔

ان کے بقول ملک نے کئی شعبوں میں ترقی کی ہے تاہم انصاف کی فراہمی کے معاملے میں ان کا ملک پیچھے رہ گیا ہے۔ خامنہ ای کے مطابق اس ناکامی کے لیے خدا اور ایرانی عوام سے معافی مانگی جانی چاہیے۔ ایرانی رہنما نے یہ بیان ایرانی انقلاب کے حوالے سے تبریز میں رونما ہونے والے ایک اہم واقعے کے 40 سال مکمل ہونے کے موقع پر دیا۔

متعلقہ عنوان :