جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس شوری کے ممبرمولانا رشید احمدلدھیانوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اتوار 18 فروری 2018 23:20

رحیم یارخان۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 فروری 2018ء)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی مجلس شوری کے ممبر‘ سابق صوبائی امیرپنجاب مولانا رشیداحمدلدھیانوی کی نمازجنازہ مرکزی عیدگاہ رحیم یارخان میں اداکی گئی‘ نمازجنازہ میں ایم این اے میاں امتیازاحمد‘ سابق ایم پی اے انجینئرجاویداکبرڈھلوں‘ چوہدری شفیق آف چناب گروپ‘میاں خالدشاہین‘ صدرچیمبرآف کامرس چوہدری محمداکرام‘ معروف قانون دان ممتازمصطفیٰ‘ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء علامہ عبدالرئوف ربانی‘ قاری ظفراقبال شریف‘ وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق سمیت تمام مدارس کے خطیب‘ علمائے کرام‘ طلباء‘ سیاسی ‘ سماجی‘ مذہبی ‘ دینی وکاروباری شخصیات اورعمائدین علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی‘ تمام علمائے کرام نے مولانارشیداحمدلدھیانوی کی اسلامی نظام کے نفاذاورختم نبوت کے حوالے سے خدمات کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی زندگی عوامی فلاح اوردین کی خدمت کے لیے وقف رہی جن کاخلاء کبھی پرنہیں کیاجاسکتا‘ اس موقع پرمرحوم کے صاحبزادے مفتی نعمان حسن لدھیانوی کی علامہ عبدالرئوف ربانی ودیگرعلمائے کرام نے دستاربندی کی اوروالدکی وفات پراظہارتعزیت کرتے ہوئے صبرجمیل کی تلقین کی‘ مرحوم کونمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد آہوں اورسسکیوں میں سپردخاک کردیاگیا‘ واضح رہے کہ مرحوم جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن اورمفتی محمودکے قریبی ساتھی اورچالیس سال سے جمعیت کے پرچم تلے اسلامی نظام کے نفاذکی جدوجہدکررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :