اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر کرپشن کے تازہ الزامات لگ گئے

اتوار 18 فروری 2018 23:20

یروشلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 فروری 2018ء) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر کرپشن کے تازہ الزامات لگ گئے، اس ضمن میں مقامی پولیس نے ایک کمیونیکیشن کمپنی سے منسلک متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بد عنوانی کے اس نئے کیس کا تعلق بھی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ہی ہے۔ میڈیا پر نشر کردہ رپورٹوں کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ ’بیزک‘ نامی اس گروپ کو رعائتیں دی گئی تھیں اور اس کے بدلے میں کمپنی سے منسلک خبروں کے ادارے پر نیتن یاہو کے بارے میں مثبت خبریں چلائی گئیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف کرپشن کے مختلف کیسز کی تحقیقات جاری ہیں لیکن وہ ان تمام الزامات کو مسترد کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :