سعودی عرب میں خطرناک بیماری مزید پھیل گئی

اتوار 18 فروری 2018 14:20

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 فروری 2018ء)سعودی عرب کی وزارت ماحولیات ،پانی و زراعت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں برڈ فلو کے 6 کیسوں کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق 5 کیس الخرج کمشنری میں جبکہ ایک الزلفی میں سامنے آیا۔ برڈ فلو کے تمام مریضوں کوانتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے۔ برڈ فلو کے حوالے سے وزارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک مملکت میں برڈ فلو کے 136 مریضوں کی تشخیص کی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 756پرندے تلف کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :