الیکشن کمیشن ایپلیٹ بینچ نے سینیٹر کامران مائیکل کیخلاف دھوکہ دہی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرا ردیا

کاغذات نامزدگی قبول کرلئے گئے

اتوار 18 فروری 2018 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 فروری 2018ء) الیکشن کمیشن کے ایپلیٹ بینچ نے وفاقی وزیر برائے شماریا ت سینیٹر کامران مائیکل کے خلاف دھوکہ دہی کی درخواست کو ناقابل سماعت قراردیکر خارج کردی ہے ،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ایپیلٹ بینچ و کٹر عزرایا کی جانب سے وفاقی وزیر کامران مائیکل کے خلاف دھوکہ دہی سے اعداد وشمار استعمال کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایپلیٹ بینچ نے قرار دیا کہ درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا جاتا ہے کیونکہ تمام تر الزامات ثابت نہ یںہو سکے ہیں۔درخواست گزار نے الزام لگایا تھا کہ کامران مائیکل نے سینٹ انتخابات کیلئے جو کاغذات نامزد گی جمع کرائے ہیں ان میں حقائق چھپائے گئے ہیں کیونکہ مذکورہ وزیر کے اثاثہ جات انکے علم کے مطابق کہیں زیادہ ہیں۔الیکشن کمیشن نے تمام تر الزامات سے متعلق ثبوت طلب کئے تو درخواست گزار الیکشن کمیشن کو مطمن نہیں کر سکا ہے جس کے باعث کو درخواست خارج کر تے ہوئے الیکشن کمیشن نے کامران مائیکل کے کاغذات نامزدگی قبول کر لیے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔ شمیم محمود