گھروں کی صفائی یومیہ20 سگریٹس سے زیادہ تباہ کن ہے،امریکی تحقیق

صفائی کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات زیادہ عرصے تک استعمال نہ کریں،تبدیل کرتے رہیں،رپورٹ

اتوار 18 فروری 2018 12:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 فروری 2018ء)امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روز مرہ کی بنیاد پر صفائی کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات کے انسانی پھیپھڑوں کے لیے اتنی ہی تباہ کن ہیں جتنا کہ کوئی شخص روزانہ 20 سیگریٹ پیتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بیرگن یونیورسٹی کے پروفیسر سیسل سفانینس کی زیرنگرانی کی جانے والی تحقیق بیس سال جاری رہی ہے۔

یہ تحقیق ایک امریکی سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خواتین خاص طورپر صفائی کرنے والی مصنوعات کے استعمال سے متاثر ہوتی ہیں۔ ان میں سانس کی خطرناک حد تک بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ ماہرین نے تحقیق کی تیاری کے دوران 6235 مردو خواتین ک طویل عرصے تک تجزیہ کیا۔ اس لیے اس تحقیق میں زور دیا گیا ہے کہ صفائی کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات کو زیادہ عرصے تک زیراستعمال نہ رکھیں بلکہ انہیں تبدیل کرتے رہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو خواتین گھروں میں صفائی کی مصنوعات کو مسلسل 10 سی20 سال کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ ان کے پھیپھڑوں کو اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے جتنا کہ یومیہ بیس سیگریٹ پینے کے مترادف ہے۔