پاکستان میں قدرتی گیس کے ذخائر ختم ہونے والے ہیں

گیس ذخائر 12سال میں 75فیصد کم ہوجائینگے، اوگرا نے بحران کا عندیہ دیدیا

پیر 19 فروری 2018 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 19 فروری 2018ء)پاکستانی تیار ہو جائیں پاکستان میں قدرتی گیس کے ذخائر ختم ہونے والے ہیں ۔گیس ذخائر 12سال میں 75فیصد کم ہوجائینگے، اوگرا نے بحران کا عندیہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق اوگرانے ملک میں گیس کے بد ترین بحران کاعندیہ دیدیا ہے ۔اوگرا حکام کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں گیس کی یومیہ طلب 6 ارب، پیداوار 4 ارب کیوبک فٹ ہے۔

(جاری ہے)

2030 میں یہ ڈیمانڈ 8 ارب سے بھی بڑھ جائے گی جبکہ یومیہ پیداوار صرف 1 ارب کیوبک فٹ ہو گی۔ اوگراکے مطابق 12 سال میں گیس ذخائر 75 فیصد تک کم ہو جائیں گے۔ انکا مزید کہنا تھا گیس کی قلت پوری کرنے کیلئے نئے ذخائر کی دریافت نا گزیر، ساتھ ہی ساتھ درآمدی گیس پر بھی انحصار کرنا ہو گا۔اوگرا حکام کی جانب سے اس خدشے کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے کہ 12 سال بعد ملک میں گیس کی سپلائی صرف برائے نام ہو گی ۔ کیونکہ ملک میں گیس ذخائر تیزی سے کم ہونے لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :