برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا حجاب پہن کر مسجد کا دورہ،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 19 فروری 2018 23:19

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 19 فروری 2018ء)برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا حجاب پہن کر مسجد کا دورہ کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔مسلم کمیونٹی کی جانب سے زبردست خیر مقدم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے برٹش مسلم کونسل کے زیرِاہتمام ہونے والی تقریب ’’ میری مسجد کا دورہ کریں‘‘ میں شرکت کی جس میں انہو ں نے حجاب پہن رکھا تھا۔

(جاری ہے)

تقریب میں لندن کے میئر صادق خان اور لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن سمیت مختلف سیاسی رہنما بھی شریک تھے۔ تقریب کی منتظم برٹش مسلم کونسل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم تھریسامے کی باحجاب تصاویر شائع کی ہیں، جس میں وہ برطانیہ کے جنوب مشرق میں واقع کاؤنٹی برکشائر کی میڈن ہیڈ مسجد میں خطاب کر رہی ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس ایک قیمتی موقع ہے کہ اسلام کے حوالے سے درست معلومات حاصل کر سکوں اور اس بات کی یقین دہانی کروں کہ اسلام سلامتی کا مذہب ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا حجاب پہن کر مسجد کا دورہ کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔مسلم کمیونٹی کی جانب سے زبردست خیر مقدم کیا گیا۔