دلہن دوست کے ساتھ فرار، دولہا انتظارکرتا رہ گیا، باراتیوں میں کہرام

پیر 19 فروری 2018 17:40

رائے بریلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 19 فروری 2018ء)بھارت میں دلہن دوست کے ساتھ فرار ہوگئی جبکہ دولہا انتظار کرتا رہ گیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے رائے بریلی میں شادی کی رسموں کے بیچ دلہن کے اپنے دوست کے ساتھ فرار ہوجانے کے بعد باراتیوں میں کہرام مچ گیا۔پوری بارات بغیر دلہن اور شادی کے واپس چلی گئی۔

(جاری ہے)

لڑکی کے والد نے گاوں کے 2نوجوانوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بارات لڑکی کے گھر پہنچی تو باراتیوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔شادی کی رسمیں شروع ہوگئیں،دولہا اور دلہن نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے ، منڈپ میں شادی مکمل کرنے کیلئے ہندورسم کے مطابق 7پھیرے لینے کی تیاری ہورہی تھی کہ اسی دوران دلہن منڈپ سے اٹھ کر گھر میں گئی اور وہاں سے فرار ہوگئی۔تلاش بسیار کے بعد کہیں اس کا سراغ نہیں ملا ۔ صبح تک انتظارکرنے کے بعددولہا بغیر دلہن کے واپس لو ٹ گیا۔

متعلقہ عنوان :