کرپشن الزامات پر لٹویا کے مرکزی بینک کے سربراہ سے تفتیش

ریمسیوکس کو تفتیشی ادارے نے اپنے دفتر میں طلب کر کے خاصی دیر تک پوچھ گچھ کی

پیر 19 فروری 2018 20:20

ریگا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 19 فروری 2018ء)یا کی انسداد کرپشن کے قومی ادارے نے ملکی سینٹرل بینک کے سربراہ المارس ریمسیوکس کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریمسیوکس کو تفتیشی ادارے نے اپنے دفتر میں طلب کر کے خاصی دیر تک پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رکھا۔ لٹویا کے اعلی بینکار سے انکوائری کے معاملے پر بینک آف لٹویا، یورپی مرکزی بینک اور اینٹی کرپشن ایجنسی کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ اس پوچھ گچھ کے حوالے سے لٹوین وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ملک کے مالی نظام کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہے۔۔

متعلقہ عنوان :