محکمہ موسمیات نے پھر سے بارشوں کی پیشن گوئی کردی

پیر 19 فروری 2018 18:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 19 فروری 2018ء) ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوارن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔