نویں جماعت کی طالبہ کو والدین نے اپنی اپنی محبت کی خاطربے یارومددگار چھوڑ دیا
پیر 19 فروری 2018 17:48
(جاری ہے)
اس عمر میں یا تو میں کھلکھلا کر ہنس سکتی تھی یا پھر بھوک لگنے پر کسی کے چپ کرانے کا انتظار کر سکتی تھی۔
اس وقت میں ایک ایسی بچی تھی جو نہ تو بول سکتی تھی اور نہ ہی کچھ کھو دینے کا مطلب ہی اس کی سمجھ میں آتا تھا۔میرے والد نے میری پیدائش کے فورا بعد میری والدہ کو چھوڑ دیا اور کسی دوسری عورت سے شادی کر لی اور بعد میں ان کے اپنے بچے بھی ہوئے۔اس کے بعد میری ماں نے بھی مجھے چھوڑ دیا۔ وہ بھی کسی دوسرے آدمی کی محبت میں چلی گئیں۔اور میں میں یہ بھی نہیں جانتی کہ مجھے کیا یاد رکھنا چاہیے کیونکہ مجھے تو کسی کی محبت ملی ہی نہیں۔میرے ماموں کو مجھ پر ترس آیا اور انھوں نے مجھے پالا۔ جب میں چیزوں کو سمجھنے کے ذرا لائق ہوئی تو انھوں نے ہی مجھے میرے والدین سے ملایا۔میں نے انھیں اداس نظروں سے دیکھا۔ میں نے سوچا کہ وہ مجھے کھینچ کراپنے گلے سے لگا لیں گے لیکن انھوں نے مجھے کسی انجان کی طرح دیھکا۔مجھ پر یہ واضح ہو گیا کہ میں ان میں سے کسی کی اولاد نہیں۔پھر میرے ماموں نے مجھے ایک این جی او کی جانب سے چلنے والے ہاسٹل میں ڈال دیا۔ مجھے یہ احساس نہیں تھا کہ وہاں بھی ایک صدمہ میرا منتظر ہے۔میرے والد نے میری سوتیلی بہن کو بھی اسی ہاسٹل میں بھی پہنچا دیا جسے دیکھ کر مجھے روز احساس ہوتا تھا کہ میں انچاہی (ناپسندیدہ) اولاد ہوں۔میرے دل میں اس سے کوئی بیر نہیں ہے۔ ہم اکثر بات کرتے کیونکہ ہم دونوں ایک دوسرے کی سچائی سے واقف ہیں۔تاہم میرے لیے یہ اندوہ ناک تھا۔ میرے والد اکثر اس سے ملنے آتے اور چھٹیوں میں اسے گھر لے جاتے۔میں خاموشی سے دیکھتی اور انتظار کرتی کہ کیا وہ کبھی مجھے بھی گھر آنے کے لیے کہیں گے۔لیکن میری امید ہر بار ٹوٹ جاتی۔ وہ میری طرف دیکھتے بھی نہیں۔میں یہ نہیں جانتی کہ وہ مجھ سے پیار کرتے بھی ہیں یا نہیں، یا میری سوتیلی ماں انھیں مجھے اپنے گھر لانے کی اجازت دیں گی یا نہیں۔میں ان کی نظروں کے سامنے سے چلی جاتی اور تنہائی میں روتی۔دوسرے بچوں کی طرح مجھے چھٹیوں کا انتظار نہیں ہوتا۔ میرے لیے چھٹیوں کا مطلب پیسوں کے عوض کھیتوں میں کام کرنا ہے۔ ورنہ مجھے کھانا نہیں مل سکے گا۔کبھی کبھی میں مویشی بھی چراتی ہوں۔ میں اپنی اجرت ماموں کے گھر دیتی ہوں۔ اس کے بدلے وہ مجھے کھانے اور رہنے کی جگہ دیتے ہیں۔ سکول اور ضرورت کی سٹیشنری کے لیے اسی وقت پیسے ملتے ہیں۔ان سب کے باوجود میں اب بھی اپنے والدین سے محبت کرتی ہوں۔ میں ان سے ناراض نہیں ہوں۔میں ان کی محبت کے لیے تڑپتی ہوں۔ میں ان کے ساتھ تہوار منانے کا خواب دیکھتی ہوں۔ لیکن دونوں کے اپنے ساتھی اور بچے ہیں۔مجھے ان کی دہلیز پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں۔ مجھے ایسی کوشش کرنے سے بھی خوف آتا ہے۔تہوار آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ خاندان کے ساتھ تہوار منانا ایک ایسی خوشی ہے جو مجھے نہیں مل سکی۔میں صرف اپنے دوستوں سے تہواروں کی کہانیاں سنتی ہوں۔ ان کی چھٹیاں بالکل میرے خوابوں جیسی ہوتی ہیں۔میرے دوست ہی میرے حقیقی بھائی بہن ہیں جن کے ساتھ میں اپنی خوشی اور اداسی شیئر کرتی ہوں۔میں ان سے اپنی باتیں کہتی ہوں اور جب میں اپنی تنہائی سے لڑتے ہوئے تھک جاتی ہوں تو وہ میرا خیال رکھتے ہیں۔ہاسٹل کی وارڈن میری اصل ماں کی طرح ہیں۔ ان کے ساتھ ہی میں نے 'ماں کی محبت' کو سمجھا ہے۔میرے دوست بیمار ہوتے ہیں تو وارڈن ان کے اہل خانہ کو بلاتی ہیں لیکن میرے لیے تو وہی میرا خاندان ہیں۔وہ میرے لیے جو کرستی ہیں کرتی ہیں۔مجھے سب سے اچھے کپڑے دیتی ہیں۔ مجھے اس وقت بہت اچھا لگتا ہے۔ مجھے لگتا ہے جیسے کوئی مجھ سے بھی محبت کرتا ہے۔لیکن زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کے بغیر میں نے جینا سیکھ لیا ہے۔ جیسے میں کسی سے یہ نہیں کہہ سکتی کہ میری پسند کا کھانا بنا دو۔میں فی الحال نویں کلاس میں ہوں اور یہ ہاسٹل بچوں کو صرف دسویں کلاس تک رکھتا ہے۔مجھے نہیں پتہ کہ اس کے بعد کہاں جانا ہے۔ میرے ماموں اب اور میرا ساتھ نہیں دے سکتے۔شاید مجھے اپنے سکول کی فیس جمع کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا کیونکہ یہ تو طے ہے کہ میں اپنی تعلیم نہیں چھوڑوں گی۔ میری تعلیم میری زندگی کو سنوارنے کا واحد ذریعہ ہے۔میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں۔ اگر میں گاں واپس جاں تو شاید میری شادی کرا دی جائے۔ایسا نہیں ہے کہ میں شادی یا خاندان سے نفرت کرتی ہوں لیکن پہلے میں خود کفیل بننا چاہتی ہوں۔جب میں بڑی ہو جاں گی تو میں اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کروں گی اور ایک خوبصورت اور پیارا سا کنبہ بنانے کی کوشش کروں گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 19 فروری 2018 کی مزید خبریں
-
آئین میں تمام اداروں کی حدود کا تعین موجود ہے، انہیں ان حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا، منتخب نمائندوں کو عدالتوں میں چور، ڈاکو اور مافیا کہا جاتا ہے،
-
نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
-
چیئرمین نیب نے وزیر ہائوسنگ اکرم درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹس کا نوٹس لے لیا
-
ہمارا جتنا احتساب ہونا تھا ہو گیا اب جھوٹوں کی باری ہے، مریم نواز
-
ن )لیگ کا ججز کا طرز عمل پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا فیصلہ
-
جاتی امراء میں مسلم نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس
-
پاناما انکشافات پراپوزیشن نے کہا تھا مسئلہ پارلیمنٹ میں حل ہونا ضروری ہے ،ْخورشید شاہ
-
نواز شریف نے اسی اسمبلی کے فلور پر کس آئین کے تحت جھوٹ بولا ڈاکٹر طاہر القادری
-
آئین اور جمہوریت کا عدم تسلسل ملکی حالات کی خرابی کی وجہ ہے ،ْاحسن اقبال
-
ملک میں امن کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں سوات ، مالا کنڈ کے لوگوں نے دی، مراد سعید
-
مساجد مدرسوں خانقاہوں تعلیمی اداروں حساس مراکز سمیت ملک کا کوئی حصہ دہشت گردی سے محفوظ نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمن
-
سندھ کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ، پاکستان اسٹیل مل اور لاکھڑا کول پاور پلانٹ کی نجکاری کی سختی کے ساتھ مخالفت کردی
-
مفتی عبدالقوی نے عمران خان کا ولیمہ منعقد کر ا نے کا اعلا ن کر دیا
-
تعلیمی اداروں سے بوٹی مافیا کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے بڑے کارنامے ہیں،وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان
-
آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنا پر جیتیں گے، احتجاجی سیاست کرنے والوں کو خفت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ،رانا ثناء الله خاں
-
لودھراں کے الیکشن نے ثابت کردیا عوام کے دلوں کے اصل حکمران نوازشریف ہی ہیں،مخدوم جاوید ہاشمی
-
بلوچستان میں سینیٹ کی 11 نشستوں میں کامیابی کیلئے آزاد امیدوار وں نے رابطے تیز کر دیئے
-
میرپور خاص: سول اسپتال میں نرسوں نے ہراسانی پر سینئر ڈاکٹر کو پیٹ ڈالا
-
نوشہرہ ،معمولی تکرار پر مسلح ملزم کی راستہ روک پر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے عالم دین اور انکا بھائی جاں بحق
-
وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، صحت عامہ کے شعبہ میں جاری اصلاحاتی پروگرام پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
-
بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے 15 ارب یونٹس نقصان کی خبر بے بنیاد تھی، 3.5 ارب یونٹس سٹینڈ بائی رکھنے کی اجازت ہوتی ہے،عابد شیر علی
-
پی آئی اے لاپتہ ہونے والے جہاز کے انجن کی قیمت 13 لاکھ ڈالر لگی ہے، ایوان طے کرے کہ اس معاملے کو ایوان میں زیر بحث لانا ہے،سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت حکمران جماعت کے دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظوری کی منظوری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا
-
پاکستان میں قدرتی گیس کے ذخائر ختم ہونے والے ہیں
-
ایران کے ساتھ دیر پا سفارتی ، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے خواہاں ہیں، پرویز خٹک
-
وزیر اعظم روزانہ چیف جسٹس کیخلاف زہراگل رہے ہیں تو پتا نہیں ملک کیسے چل رہا ہے ‘فواد چوہدری
-
وزیر اعظم نے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی حامی بھر لی
-
وزیراعظم نے فوج سعودی عرب میں تعینات کرنے کی منظوری دی ہے، خرم دستگیر
-
دوران حج خواجہ سرائوں کی رضاکارانہ خدمات لینے کا فیصلہ
-
ْ زینب قتل کیس جیسے واقعات ملک بھر میں ہورہے ہیں ، معاشرے کا سیاہ حصہ ہیں ، طلال چوہدری
-
کوہاٹ کی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قاتل مجاہد کی تصویر انٹرپول کی ویب سائٹ پر جاری
-
انڈونیشیا ،جزیرہ سماٹرا میں آتشی پہاڑ دوبارہ سے متحرک
-
ننھی زینب کے المناک قتل کا منظر مصرمیں دہرا دیا گیا
-
یورپی ملک میں مردوں کے ختنوں پر پابندی عائد
-
زندگی بھر فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنیوالی سماجی وانسانی حقوق مارگریت ٹیڈراس 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
-
بھارتی پارلیمنٹ میں گائے کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا بل پیش
-
مسلمان کا بے رحمانہ قتل کرنے والے بھارتی شخص کی ایک اور متنازع ویڈیو وائرل
-
یو اے ای: آٹھ سالہ بچہ ایک دن کیلئے پولیس اہلکار بن گیا
-
بھارت نے ہائپر لوپ نامی سسٹم کی تیاری کا اعلان کردیا
-
برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا حجاب پہن کر مسجد کا دورہ،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
-
کرپشن الزامات پر لٹویا کے مرکزی بینک کے سربراہ سے تفتیش
-
بھارت، ریلائنس گروپ کا مہارشٹرا میں صنعتی زون کے قیام کے لئی600 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
قطر کی جانب سے حلیفوں کو چراغ پا کرنے کا سلسلہ جاری، اردگان کیلئے انتباہ
-
ایران طیارہ حادثہ،
-
سیڑھیاں چڑھنا بلڈ پریشر کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے ،نئی تحقیق
-
نویں جماعت کی طالبہ کو والدین نے اپنی اپنی محبت کی خاطربے یارومددگار چھوڑ دیا
-
دلہن دوست کے ساتھ فرار، دولہا انتظارکرتا رہ گیا، باراتیوں میں کہرام
-
اسلام آباد ہائیکورٹ ،طیبہ تشدد کیس میںگمشدگی سے متعلق رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنانے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا منظور
-
استعمال شدہ کاروں کی درآمد دوبارہ کھولنے زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،مفتاح اسماعیل مشیر وزیراعظم
-
محکمہ موسمیات نے پھر سے بارشوں کی پیشن گوئی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.