زندگی بھر فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنیوالی سماجی وانسانی حقوق مارگریت ٹیڈراس 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

پیر 19 فروری 2018 21:55

ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 19 فروری 2018ء) ہالینڈ میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کیلئے زندگی بھر جدو جہد کرنیوالی رضا کار اور سرگرم سماجی و انسانی حقوق کارکن مارگریت ٹیڈراس گزشتہ روز 99 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔مسز ٹیڈراس کے انتقال سے پوری فلسطینی قوم شدید دکھ اور صدمے سے دوچار ہے۔اطلاعات فلسطین کے مطابق ڈچ سماجی کارکن نے زندگی کا ایک طویل حصہ فلسطینیوں کے حقوق کیلئے جدو جہد میں صرف کیا۔

(جاری ہے)

ان کی وجہ شہرت فلسطینیوں کے حقوق اور قضیہ فلسطین کی حمایت تھی۔ ٹیڈراس نے فلسطینی قوم کے دفاع، ارض فلسطین ،حق خود ارادایت اور حق واپسی کیلئے قابل قدر جدو جہد کی۔ فلسطینیوں کے حقوق کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے 12 بار ہالینڈ اور اسرائیل کی جیلوں میں قید بھی کاٹی۔حال ہی میں جب انہیں شدید بیماری کی حالت میں ایمسٹرڈیم کے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تو ان کے بستر مرگ پرآخری الفاظ تھے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں واپس آنے کا جشن مناتے دیکھنا چاہتی ہوں۔