بھارت، ریلائنس گروپ کا مہارشٹرا میں صنعتی زون کے قیام کے لئی600 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

پیر 19 فروری 2018 20:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 19 فروری 2018ء)بھارت کا بڑاصنعتی گروپ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ ریاست مہارشٹرا میں صنعتی زون کے قیام کے لئی600 ارب (بھارتی) روپی(9.34 بلین ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گا۔

(جاری ہے)

ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریلائنس10ساک کے دوران مغربی ریاست مہاراشٹرا میں مکمل صنعتی زون کے قیام کے لئی600 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گا جسا کے لئے ریلائنس کے ساتھ معاونت میں سیسکو،سیمن،کورننگ،ایچ پی،ڈل،نوکیا اور نویڈیا نے سرمایہ کاری کے لئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

مکیش امبانی نے کہا کہ ہم نے جب اس زون کے لئے دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی تو انھوں نے فوری ردعمل ظاہر کیا۔ریلائنس ستمبر2016 میں ٹیلی کام بزنس میں داخل ہوا ہے اس نے اپنے ٹیلی کام یونٹ جیومیں 30 بلین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :