انڈونیشیا ،جزیرہ سماٹرا میں آتشی پہاڑ دوبارہ سے متحرک

کلو میٹر کی بلندی تک راکھ اور دھویں کے بادل دکھائی دینے لگے

پیر 19 فروری 2018 17:51

سماٹرا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 19 فروری 2018ء)انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا کے سینا بنگ آتشی پہاڑ نے دوبارہ سے راکھ اگلنی شروع کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں وولکینک اینڈ جیالوجیکل سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ آتشی پہاڑ سے 5 کلو میٹر کی بلندی تک راکھ اور دھویں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قدرتی آفات سے متعلقہ انتظامیہ ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، اس سے قبل لی گئی تدابیر کے دائرہ کار میں آتش فشاں کے گرد نواح کی سلامتی کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ تقریبا 400 سال بعد سن 2010 میں متحرک ہونے والے سینا بنگ آتش فشاں پر 2014 اور 2016 میں رونما ہونے والے دھماکوں سی23 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔