بلوچستان میں سینیٹ کی 11 نشستوں میں کامیابی کیلئے آزاد امیدوار وں نے رابطے تیز کر دیئے

سیاسی جماعتیں بھی سر جوڑ کر بیٹھ گئیں

پیر 19 فروری 2018 22:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 19 فروری 2018ء)سینیٹ میں بلوچستان کی خالی ہونیوالی11 نشستوں پر 25 امیدوار میدان میں اترے ہیں آزاد امیدوار وں نے کامیابی کے لئے رابطے تیز کر دیئے سیاسی جماعتیں بھی سر جوڑ کر بیٹھ گئیں الیکشن کمیشن کی جاری کر دہ حتمی فہرست کے مطابق نیشنل پارٹی کی جانب سے جنرل نشست پر محمد اکرم، ٹیکنو کریٹ کے لئے طاہر بزنجو جبکہ خواتین نشست پر طاہرہ خورشید نامزد امیدوارپاکستان مسلم لیگ(ن) سے جنرل نشست پر امیر افضل خان ، ٹیکنو کریٹ کے لئے نصیب اللہ بازئی اور خواتین کے لئے ثمینہ ممتاز نامزد امیدوار ہے جمعیت کی جانب سے جنرل کے لئے مولوی فیض محمد، ٹیکنو کریٹ کے لئے کامران مرتضیٰ، خواتین کے لئے عذرا سید نامزد امیدوار ہے بی این پی مینگل کی جانب سے جنرل نشست کے لئے ہمایوں عزیز کرد نامزد امیدوار ہے پشتونخوامیپ کے جانب سے جنرل کیلئے محمد یوسف خان کاکڑ اور سردار شفیق ترین نامزد امیدوار ہے پشتونخوامیپ کی جانب سے ٹیکنو کریٹ کے لئے ڈاکٹر مناف ترین اور خواتین نشست کے لئے عابدہ عمر نامزد امیدوار ہے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے جنرل کے لئے نظام الدین کاکڑ نامزد امیدوار ہے سینیٹ انتخابات میں8جنرل جبکہ دو خواتین کی نشستوں پر آزاد امیدور میدان میں ہے۔

متعلقہ عنوان :