میں اور حمزہ شہباز ایک ہی گھر سے ہیں ،ْ ،ْانصاف ملے نہ ملے جھوٹ اور سچ سامنے آ جائے گا ،ْ مریم نواز

جمعہ 23 فروری 2018 21:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 فروری 2018ء)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ اور حمزہ شہباز ایک ہی گھر سے ہیں ،ْبرطانوی گواہ رابرٹ بریڈلے نے یہ بھی کہہ دیا 2005میں کیلبری فونٹ کے خالق کو انعام بھی ملا تھا ،ْانصاف ملے نہ ملے جھوٹ اور سچ سامنے آ جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ رابرٹ ریڈلے نے بھی کہہ دیا ہے 2005میں کیلبری فونٹ کے خالق کو انعام بھی ملا تھا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو عدالت سے انصاف ملے گا تو مریم نواز نے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ فضل کرے گا ،ْ انصاف ملے نہ ملے جھوٹ اور سچ سامنے آ جائے گا۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ وہ اورحمزہ شہباز ایک ہی گھر سے ہیں ۔