میانمار میں روہنگیا کے دیہات منہدم کر دیئے گئے

جمعہ 23 فروری 2018 16:10

میانمار۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 فروری 2018ء) میانمار حکومت نے راکھین ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کے کئی دیہات پوری طرح مسمار کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر امریکی ریاست کولوراڈو میں قائم ادارے ڈیجیٹل گلوب نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو فراہم کی ہیں۔ اس ادارے کے مطابق میانمار کی حکومت نے اپنی اس کارروائی سے اہم شہادتوں کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں مبینہ روہنگیا عسکریت پسندوں کے حملوں کے بعد میانمار کی فوجی کارروائی کے دوران لاکھوں روہنگیا مسلمانوں نے اپنی جانیں بچا بنگلہ دیش میں پناہ حاصل کر لی تھی۔

متعلقہ عنوان :