عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

جمعہ 23 فروری 2018 23:07

لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 فروری 2018ء)لاہور ہائی کورٹ میں عدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے زاہد اختر زمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے یہ حکم مقامی شہری قیصر عباس کی درخواست پر دیا جس میں عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی. درخواست گزار کے مطابق وہ مشروبات کی فروخت کاروبار کرتا ہے لیکن 2012 میں میٹرو بس منصوبہ میں اسکی دکان کا ایکوائر کرلی گئی لیکن اس کا معاوضہ ادا نہیں کیا. اس پر عدالت سے رجوع کیا لیکن ڈی جی ایل ڈی اے نے عدالتی احکامات کو بھی نظر انداز کر دیا ہی. درخواست گزار کے مطابق ایک برس گزرنے کے باوجود عدالتی احکامات پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا جو توہین عدالت کے مترادف ہے اس لیے ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :