ایران کا زیر سمندر جوہری ری ایکٹر بنانے کا عندیہ

جمعہ 23 فروری 2018 23:20

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 فروری 2018ء) ایران نے زیر سمندر جوہری ری ایکٹر بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق وہ بحری جہازوں کے لیے زیر سمندر ایک جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایران 2016ء سے ایسے ری ایکٹر کی تعمیر کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ایرانی حکومت کا یہ اشارہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی تازہ سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران جوہری ڈیل کی پاسداری جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا خیال ہے کہ ایران کو زیر سمندر نیول نیوکلیئر ری ایکٹر کی تعمیر میں ابھی کئی برس درکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :