پنجاب رینجرز نے نیب لاہور کا کنٹرول سنبھال لیا

ہفتہ 24 فروری 2018 00:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 فروری 2018ء) پنجاب رینجرز نے نیب لاہور کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جمعہ کی شب بڑی ہلچل ہوئی ہے۔ پنجاب رینجرز نے نیب لاہور کے دفتر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز نے نیب کی درخواست پر لاہور ہیڈ آفس کا کنٹرول سنبھالا ہے۔ جبکہ رینجرز نے نیب کا ریکارڈ بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ واضح رہے کہ نیب نے سیکورٹی اور دیگر خطرات کے پیش نظر رینجرز کو سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ یہ درخواست پنجاب حکومت اور بیوروکریسی کیخلاف شروع کی گئی کاروائیوں کے بعد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :