وائرل ویڈیو کے ذریعے مشہور ہونے والے کارکن سے ملنے کے لیے شیخ زید افغانی قالین کی دکان پر پہنچ گئے

جمعہ 23 فروری 2018 15:46

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 فروری 2018ء) شیخ محمد بن زید جمعرات کو ابو ظہبی میں ایک افغانی قالین کی دکان کا دورہ کرنے پہنچ گئے ، اس دورے کا مقصد اس شخص سے ملنا تھا جو کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو کی وجہ سے مشہور ہو گیا تھا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق ابوظہبی میں ایک افغانی قالین کی دکان میں کام کرنے والے ایک کارکن سے ایک انجانے امارتی شخص نے دکان میں لگی ہوئی متحدہ عرب امارات  کے بانی شیخ زید کی تصویر اسے بیچنے کو کہی ۔

جس ہر کارکن نے اسے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ اسکے بابا زید ہیں اس لیے وہ انکی تصویر نہیں بیچ سکتا ۔ اماراتی شہری نے کارکن کو 100،000 درہم کے عوض اسے تصویر بیچنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی لیکن کارکن نے پھر سے منع کرتے ہوے کہا کہ یہ تصویر اس دکان میں گزشتہ 25 سال سے لٹکی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ کارکن اپنے والد کو لے آیا اور اسنے امارتی شہرکو بتایا کہ وہ گزشتہ 40 سالوں سے متحدہ عرب امارات میں رہ رہا ہے اور وہ شیخ زید سے بہت پیار کرتے ہیں اس لیے وہ یہ تصویر انھیں نہیں دے سکتے ۔

امارتی شہری اور کارکن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی جسکی وجہ سے  کارکن کی یہ ویڈیو ابوظہبی کے تاج پوش شہزادہ کی نظروں سے بھی نہ بچ سکی ۔ گزشتہ روز جمعرات کو ابو ظہبی کے تاج پوش شہزادے ، فورسز کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ زید نے اس کارکن کی دکان کا دورہ کیا اور دکاندار کو امارتی تمغے سے نوازا اور ٹویٹر پر اس کارکن کے محبت کو خوب سراہا۔