حماس قیادت کے مصر کیساتھ تاریخ کے طویل ترین مذاکرات جاری

مذاکرات میں فلسطین بارے سیاسی تعلقات، غزہ میں انسانی بحران کے حل کیلئے کوششیں، فلسطینیوں کے درمیان مصالحت ،دوطرفہ سیاسی و سیکیورٹی تعلقات پر بحث کی جارہی ہے،خلیل الحیہ

جمعہ 23 فروری 2018 17:32

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 فروری 2018ء) حماس کی قیادت کے مصر کیساتھ تاریخ کے طویل ترین مذاکرات جاری ہیں۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کا وفد گزشتہ 14 روز سے مصر میں موجود ہے۔ گزشتہ روز حماس کے مزید تین رہ نما مذاکراتی وفد میں شامل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق حماس کے شعبہ اطلاعات کے رکن طاہر نونو نے بتایا کہ حماس کے نائب صدرالشیخ صالح العاروری، بیرون ملک جماعت امور کے انچارج ڈاکٹر ماہر صلاح اور سیاسی شعبے رکن زاھر جبارین جمعرات کو قاہرہ پہنچے جہاں وہ بھی حماس کے مذاکراتی وفد میں مصری قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

حماس کی قیادت کا یہ طویل ترین مصری دورہ ہے۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ مصری قیادت کے ساتھ جاری مذاکرات میں چار اہم موضوعات پر تفصیلی بات چیت جاری ہے۔ بات چیت میں قضیہ فلسطین کے بارے میں سیاسی تعلقات، غزہ میں انسانی بحران کے حل کے لیے کوششیں، فلسطینیوں کے درمیان مصالحت اور دوطرفہ سیاسی اور سیکیورٹی تعلقات جیسے امور زیربحث ہیں۔

متعلقہ عنوان :