فلسطینی صدر علیل ہو گئے، امریکہ کے ہسپتال میں داخل

سالہ محمود عباس نے 21 فروری کو امریکا سے وینزویلا روانہ ہونا تھاتاہم ابھی طبی معائنہ کیاجارہاہے،فلسطینی عہدیدار

جمعہ 23 فروری 2018 15:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 فروری 2018ء)فلسطین کے صدر محمود عباس علیل ہو گئے ہیں۔ امریکا میں انہیں معمول کے طبی معائنے کی خاطر ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔برطانوی ٹی وی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے اعلیٰ فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ ابو مازن امریکا کے ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کے معمول کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے، تاہم انھوں نے مرض اور کئے جانے والے ٹیسٹوں کی نوعیت سے متعلق تفصیل نہیں بتائی۔

بیاسی سالہ محمود عباس نے اسی مہینے کی بیس تاریخ کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے خطاب کیا جس میں انھوں نے اسرائیل کے ساتھ تعطل کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی خاطر رواں سال کے وسط میں ایک بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں ان کے دفتر کے مطابق محمود عباس کو طے شدہ پروگرام کے مطابق امریکا سے 21 فروری کو وینزویلا کے سرکاری دورے پر روانہ ہونا تھا۔

یاد رہے کہ فلسطینی صدر کو اکتوبر 2016 کو مغربی کنارے کے ایک ہسپتال میں دل کے ٹیسٹوں کے لئے داخل کرایا گیا تھا۔ ان کے اس وقت کئے گئے ٹیسٹ نارمل آئے تھے۔2014 کو فلسطینی صدر یاسر عرفات کے انتقال کے بعد محمود عباس فلسطینی اتھارٹی کے صدر بنے، جس کے بعد انہوں نے اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات کا ڈول ڈالا، تاہم یہ سلسلہ 2014 میں تعطل کا شکار ہو گیا۔فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "وفا" نے محمود عباس کی 20 فروری کو اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد ایک وفد سے ملاقات کے بعد سے اب تک ان کی کسی سرگرمی کی خبر جاری نہیں کی۔ طے شدہ سرکاری مصروفیات کے باوجود دو دن سے "وفا" کی خاموشی غیر معمولی پیش رفت خیال کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :