صہیونی حکومت نے بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کیلئے مزید 3 ہزار مکانوں کی تعمیر کی منظوری دیدی

جمعہ 23 فروری 2018 17:32

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 فروری 2018ء) قابض صہیونی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں یہودی آباد کاروں کیلئے مزید 3 ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی۔ یہ مکانات گرین لاین سے باہر کے مقامات پر تعمیر کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

عبرانی میڈیا کے مطابق مذکورہ مکانات جنوب مغربی بیت المقدس میں واقع ’جیلو‘ یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق تین ہزار مکانات کی تعمیر کیلئے 280 دونم کی فلسطینی اراضی غصب کی گئی ہے۔بیت المقدس کے اسرائیلی نایئب میئر اور پلاننگ کمیٹی کے سربراہ مئر ترجمان نے کہا کہ ہم بیت المقدس کے حوالے سے ایک تاریخی فیصلے طرف جا رہے ہیں۔ ہم نے جیلو یہودی کالونی میں ہزاروں مکانات کی تعمیر منظوری دی ہے۔

متعلقہ عنوان :