خاتون میڈیا سیکرٹری کے ساتھ تعلقات کا الزام ،آسٹریلوی نائب وزیراعظم مستعفی

اپنی سیاسی جماعت نیشنل پارٹی کی قیادت کو بھی خیرباد کہہ دیا،پارلیمانی رکنیت سے مستعفی نہیں ہورہا،گفتگو

جمعہ 23 فروری 2018 15:40

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 فروری 2018ء)آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم بارنابی جوائس نے اپنے منصب سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنی سیاسی جماعت نیشنل پارٹی کی قیادت کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بٴْل کی قدامت پسند مخلوط حکومت میں جونیئر پارٹنر کے طور پر شامل ہے۔

نائب وزیراعظم اپنی پارلیمانی رکنبت سے مستعفی نہیں ہو رہے۔ اس طرح وزیراعظم ٹرن بٴْل کی حکومت کو پارلیمنٹ میں ایک نشست کی برتری حاصل رہے گی۔ جوائس کو اپنی خاتون میڈیا سیکرٹری کے ساتھ تعلقات کے الزام کا سامنا ہے۔ مستعفی ہونے والے نائب وزیراعظم گزشتہ برس دورہ شہریت کے الزام کا بھی سامنا کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :