بھارت ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے،مالدیپ حکومت کی وارننگ

جمعہ 23 فروری 2018 23:20

لاپیز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 فروری 2018ء) مالدیپ کی حکومت نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ٴْاس کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مالدیپ میں پائے جانے والے سیاسی بحران پر نئی دہلی حکومت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مجموعی صورت حال کو مایوس کٴْن قرار دیا تھا۔ مالدیپ کی وزارت خارجہ نے اس بیان پر فوری طور ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مالدیپ کے دوست ممالک اور عالمی برداری بشمول بھارت کو اٴْس کے اندرونی معاملات میں غیر ضروری مداخلت سے اجتناب کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :