سعودی عرب کو غیر ملکیوں کی قدر کا احساس ہوگیا، پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

بدھ 25 اپریل 2018 17:49

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 اپریل 2018ء)  رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین کی کمی 40 فیصد تک جا پہنچی ہے جسکی وجہ سے سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین کی طلب بڑھ گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی رپورٹس کے مطابق غیر ملکی ڈرائیور ملازمین کی  طلب میں اضافہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے شاہی فرمان کے جاری ہونے کے بعد سے ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ریاست نے سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے ساتھ ہی غیر ملکی ملازمین کی برآمد پر پابندی لگا دی تھی ۔ جسکی وجہ سے ریاست میں رواں سال میں غیر ملکی ملازمین کی کمی 40 فیصد تک جا پہنچی ہے ۔ عربی اخبار المدینہ کے مطابق سعودی عرب میں ملازمین کی بھرتیوں کی کمپنیوں نے رپورٹس جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ رواں سال کے شروع ہوتے ہی غیر ملکی ملازمین میں 10 فیصد کمی دیکھنے کو ملی تھی جو کہ اب 40 فیصد تک جا پہنچی ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ ریاست میں غیر ملکی ملازمین میں ہر ماہ میں 10 فیصد کمی  ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :