مہشور فرانسیسی خوشبو کی پانی کے قطرہ نما شکل کی بوتل چین کا ٹریڈ مارک بن جائے گی

عدالت عالیہ نے چینی کمپنی کی درخواست مسترد کرنے کے ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دے دیئے

ہفتہ 28 اپریل 2018 22:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 28 اپریل 2018ء)فرانسیسی فیشن ہائوس کرسچئین ڈائیوور کی مقبول پرفیوم جے،ایرڈور کی پانی کے قطرہ نما بوتل ملک کی اعلیٰ عدالت کی طرف سے سنائے جانے والے اس فیصلے کے بعد جس کی روح سے سابقہ رولنگ کو مسترد کر دیا گیا ہے اور کمپنی کی آئی پی اپیلیکیشن پر دوبارہ نظر ثانے کرنے کا حکم دیا گیا ہے،بل آخر چین کا تحفظ شدہ ٹریڈ مارک بن جائیگی،سپریم پیپلز کورٹ نے گذشتہ روز جو اتفاق سے عالمی یوم آئی پی تھا کو سرکاری محکمہ صنعت و تجارت کے ساتھ کمپنی اور ٹریڈ مارک نظر ثانی اور ردبدل بورڈ کے درمیان قانونی چارہ جوئی کی دوبارہ سماعت کی،دو گھنٹے کی عوامی سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے بیجنگ میں مقامی عدالتوں کی طرف سے سنائے جانے والے اصل فیصلوں کو کالعدم قرار دیدیا ان عدالتوں نے ٹریڈ مارک کے طور پر بوتل ڈیزائن رجسٹرڈ کرنے کے لیے کمپنی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

متعلقہ عنوان :