ڈینگی سے بچائو الخدمت فاونڈیشن اور ضلعی حکومت کے مابین معاہدہ طے پایاگیا

پیر 7 مئی 2018 15:29

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 7 مئی 2018ء)ڈینگی سے بچائو الخدمت فاونڈیشن اور ضلعی حکومت کے مابین معاہدہ طے الخدمت فائونڈیشن نے اپنی خدمات ضلعی حکومت کو پیش کردیں ، آگاہی مہم سمیت موبا ئل لیبارٹری کے قیام ،حساس علاقوں میںاسپرے کرنے کا فیصلہ ، الخدمت ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کی جا ئیگی ،ڈینگی کے خاتمے کے لے الخدمت فاونڈیشن کی خدمات قابل ستائش اور دیگر فلاحی تنظیموں کیلئے مثال ہیں ، ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان ،تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کی زیر صدارت ڈینگی سے بچائو کے لیے پیشگی اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر رو ڈسٹرکٹ ممبر خالد وقاص چمکنی ، ڈی ایچ او پشاور ڈاکٹر گل محمد ، الخدمت ہیلتھ منیجر ڈاکٹر شکیل ، جنر ل سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن پشاور ،ارباب حسیب ، ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال ڈاکٹر اقتدار اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں الخدمت فاونڈیشن نے ضلعی حکومت کو ڈینگی سے بچائو کے لیے اپنی خدمات پیش کردی اور اس سلسلے میں باقاعدہ MOU پر دستخط کئے گئے جس کے رو سے الخدمت فا ئونڈیشن ضلعی حکومت کو عوامی آگا ہی مہم میں بھرپور معاونت کرے گی جبکہ اس کے علاوہ موبائل لیبارٹری بھی قائم کی جائیگی جو کہ حساس علاقو ں میں لوگوں کے مفت ٹیسٹ کرینگے ،اسکے علاوہ حساس علاقوں میں الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے سپرے کیاجائیگا اسکے علاوہ گذشتہ سال کے متاثرہ علاقوں میں لا روے کے خاتمے کیلئے بھی ضلعی حکومت کی معاونت کرے گی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈی ایچ او پشاور کو الخدمت فائونڈیشن کے ساتھ رابطہ میں رہنے اور ضروری اشیاء کی لسٹ الخدمت فائونڈیشن کو فراہم کرنے کے احکامات جا ری کئے ضلع ناظم نے الخدمت فائونڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ پشاور کیلئے الخدمت فائونڈیشن کی خدمات قائل ستائش ہے اور دیگر فلاحی تنظیموں کیلئے مثال ہیں ۔

متعلقہ عنوان :