افغانستان میں نامعلوم افرادسات بھارتی انجینئرز کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے

ساتوں بھارتی شہری ایک حکومتی پاور اسٹیشن کی جانب جا رہے تھے،واقعہ صوبہ باغلا ن کے ضلع ڈنڈ غوری میں پیش آیا،حکام

پیر 7 مئی 2018 12:08

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 7 مئی 2018ء)افغان سکیورٹی حکام نے کہاہے کہ سات بھارتی انجینیئروں کو نامعلوم مسلح افراد اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اغوا کی یہ واردات شمالی افغان صوبے باغلان کے ضلع ڈنڈ غوری میں ہوئی۔

(جاری ہے)

صوبائی پولیس کے ترجمان کے مطابق ساتوں بھارتی شہری ایک حکومتی پاور اسٹیشن کی جانب جا رہے تھے کہ انہیں ڈرائیور سمیت نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی انجینیئروں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔کابل میں بھارتی سفارت خانے کے دو اہلکاروں نے بھی اس واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق افغانستان میں ڈیڑھ سو سے زائد بھارتی انجینیئرز اور دیگر تکنیکی عملہ مختلف پراجیکٹس پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔