وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں فاٹا اصلاحات پر اجلاس بے نتیجہ ختم

پیر 7 مئی 2018 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 7 مئی 2018ء)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں فاٹا اصلاحات پر اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ہوا جس میں شرکت کیلئے 16 شخصیات کو دعوت دی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق ، اکرم خان درانی ، طاہر بشیر چیمہ ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، شاہ محمود قریشی ،آفتاب شیر پائو و دیگر نے شرکت کی ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں نے وزیراعظم کو فاٹا اصلاحات پر اپنے اپنے موقف سے آگاہ کرنا تھا اور اس کے بعد عمل درآمد پر حکمت عملی بنائی جانی تھی ۔ذرا ئع کے مطابق اجلاس میں محمود خان اچکزئی اور جمعیت علمااسلام (ف) اپنے اپنے موقف پر قائم رہیں جس کی وجہ سے اجلاس نتیجہ خیز ثابت نہ ہوا ۔