سعودی عرب نے بھارتی الائچی اور اثمد سرمہ پر پابندی لگا دی

پیر 7 مئی 2018 10:40

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 7 مئی 2018ء)سعودی محکمہ ایف ڈی اے نے بھارت کی معروف چھوٹی الائچی اور اثمد سرمہ پر پابندی لگا دی۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق محکمہ ایف ڈی اے نے بھارت کی معروف چھوٹی الائچی اور اثمد سرمہ پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس مذکورہ الائچی ذخیرہ ہے تو وہ اسے استعمال کرنے کی بجائے فوری تلف کردے۔ سعودی ایف ڈی اے نے اصفہانی اثمد سرمہ پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ معائنہ سے پتہ چلا ہے کہ اس میں سیسے کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے۔ صارفین سے کہا گیا ہے کہ پہلی فرصت میں اس سرمہ سے نجات حاصل کرلیں۔ واضح رہے کہ مزکورہ اشیاء سعودی عرب کے ا لجمیل نامی بازار میں فروخت ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :