پیپلز پارٹی کراچی میں منافرت کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے، یہ رائو انوار کا کراچی نہیں پرامن کراچی ہے، تحریک انصاف
پیپلز پارٹی کراچی کے شہریوں کو ہاری نہ سمجھے،جلسے کے ذریعے امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں کسی کارکن کو کچھ ہوا تووزیراعلی سندھ اور بلاول بھٹو ذمہ دار ہونگے،علی زیدی،ڈاکٹرعارف علوی ،حلیم عادل شیخ اور فردوز شمیم نقوی کی حکم سعید گرائونڈ میں پریس کانفرنس
پیر 7 مئی 2018 23:36
(جاری ہے)
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ منافرت پھیلانے کی سیاست دوبارہ شروع کی جارہی ہے ۔
ماضی میں کراچی کے جو حالات خراب ہوئے اب نہیں ہونے چاہیے، ہم کراچی کے مسائل کے حل کے لئے نکلے ہیں ،چار روز سے انتظامات میں لگے ہوئے ہیں، اس جلسے میں عمران خان اہم پیکج کا اعلان کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ 12مئی کے جلسے کے لیے پچھلی تاریخوں میں اجازت لی گئی ، اب پیپلز پارٹی یہاں جلسہ کرنا چاہ رہی ہے ، ہم نے یہاں تین چار روز کیمپ لگایا ہوا ہے ، پیپلز پارٹی کے دعوے بے بنیاد ہیں، کرب جوار میں رہنے والوں سے پوچھا جائے اس گراونڈ میں پہلے کون آیاتھا رینجرز سے امن وامان برقرار رکھنے کی درخواست کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج راو انوار والا کراچی نہیں ہے۔غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ہمیں ہاری نہ سمجھا جائے۔ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کا جو حال کیا گیا ہے، کوئی نہ کوئی لیڈر شپ ان معاملات کا سدباب کرنے کو موجود ہونی چاہئے۔ مہاجر کارڈ اور سندھی بولنے والوں کا کارڈ کھیل کر منافرت پھیلائی جا رہی ہے۔ جب ہم نے جلسے کا اعلان کردیا تھا ، اس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے بیک ڈیٹ درخواست جمع کروا کر اس کو متنازعہ بنایا ہے۔مجھے پیپلز پارٹی کے ورکرز سے کوئی پریشانی نہیں ہے، ان کی لیڈر شپ انہیں اکسا رہی ہے۔ یہ راو انوار والا کراچی نہیں ہے۔ ہم ہاری نہیں بلکہ کراچی کے شہری ہیں۔ ہم مقابلہ کرنا جانتے ہیں لیکن پر امن رہنا چاہتے ہیں۔ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے جلسوں سے ہمیں ضروری لگا کہ کراچی کو امن کا پیغام دینا چاہئے۔ جب تک کراچی میں امن نہیں ہوگا، پاکستان خوشحال نہیں ہوسکتا۔ ہم پر امن رہنا چاہتے ہیں۔ ہم آپس میں لڑ کر کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ سیاسی کارکنان معصوم ہوتے ہیں۔ ہم کسی کی غنڈہ گردی بھی برداشت نہیں کرنا چاہتے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے رابطہ کرکے درخواست کی ہے خوامخواہ خوف ہراس نا پھیلایا جائے ہم بارہ مئی کو امن کا پیغام دینگے ۔ ہم ایک پر امن جماعت ہیں اور رہیں گے۔ میں نے سعید غنی کو فون کرکے کہا کہ ہم نے تین دن سے کیمپ لگایا ہوا ہے۔ آپ اچانک بلدیہ میں جلسہ کرتے کرتے یہاں کیسے آگئے۔آپ حکومت رکھتے ہیں، ذرائع اور پولیس آپ کے پاس ہیں۔ تنازعے کی فضا پیدا نہ کریں ، جلسے کی تاریخ آگے بڑھا دیں۔ یہ تماشا پیپلز پارٹی نے خواہ مخواہ ہمارے جلسے کو متنازعہ بنانے کے لیے کیا ہے۔ آپ خیبر پختونخواہ میں جائیے اور جلسہ کیجئے۔ آپ کو کوئی محاذ آرائی دیکھنے کو نہیں ملے گی۔ ہم لال رنگ کے گلابوں کی اور امن کی بات کرنے آئے ہیں۔ اگر آپ تنازعہ چاہیں بھی توہم نہیں چاہتے۔ پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے جو بھٹو زندہ ہے کا نعرہ لگاتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر آج ذوالفقار علی بھٹو یا بے نظیر بھٹو زندہ ہوتے تو شاید یہ نہ ہوتا جو آج ہو رہا ہے۔ یہ غیر جمہوری اور غیر سیاسی طرزِ عمل ہے۔ ہم پر امن سیاسی جماعت ہیں۔ ہم کوئی بندوقیں یا توپیں لے کر نہیں چلتے بلکہ پر امن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری بہت تیاری ہوچکی ہے۔اب اس کے بعد پیپلز پارٹی یہاں آئی ہے تو اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کوئی نہ کوئی سازش ہو رہی ہے۔ کراچی میں ہم لوگ امن کا جشن منانا چاہتے ہیں۔ ہم امن کا پیغام لے کر آئے ہیں اور ہم اپنی امن کی بات جاری رکھیں گے۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں چیف منسٹر سندھ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر پی ٹی آئی کے کسی کارکن کا بال بھی بیکا ہوا تو آپ اور بلاول بھٹو ذمہ دار ہوں گے۔ میں کراچی والوں کو دعوت دیتا ہوں کہ ہمارے جلسے پر امن ہوتے ہیں۔ آپ کو پر امن کراچی کے لیے نکلنا ہوگا اور اپنی طاقت دکھانی ہوگی۔ بارہ مئی کو جلسہ ہے۔ آپ ضرور تشریف لائیے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 7 مئی 2018 کی مزید خبریں
-
اصغر خان کیس،اسلم بیگ اور اسد درانی کی نظرثانی درخواستیں مسترد،اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
-
ووٹ کی پرچی کو پائوں تلے روندنے والوں کو اباسکی توہین نہیں کرنے دینگے ،نوازشریف
-
چیف جسٹس وہ کام کررہے ہیں جو حکومتیں نہ کرسکیں، چیف جسٹس غیر جانبدار ماہرین کی ٹیم بنائیں جو صوبوں میں ہونیوالے کاموں کا جائزہ لے یہ معاملات عوام کے سامنے آنے چاہیں،
-
احسن اقبال کو کامیاب آپریشن کے بعد آئی سی یو کے وی وی آئی پی روم میں منتقل کر دیاگیا، واقعہ کا مقدمہ درج ،جے آئی ٹی تشکیل
-
قومی اسمبلی اجلاس : وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت ، واقعہ کی جلد از جلد انکوائری کا مطالبہ
-
سپریم کورٹ میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کی سماعت
-
دہشت گردوں کا کوئی مذہب ‘فرقہ یا نسل نہیں ہوتی،قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے
-
بینظیر بھٹو نہیں چاہتی تھیں کہ زرداری پاکستان آئیں ،ْ خواجہ آصف
-
دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے ناسور کی وجہ سے ہمارے خطہ کا مستقبل خطرے میں ہے‘ ہماری مساجد، مندر، چرچ، سکول، کام کرنے کے مقامات اور گھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، بحثیت اراکین پارلیمنٹ ہم اس پر ..
-
سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز افضل خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کی تقریب منعقد
-
پیپلز پارٹی کراچی میں منافرت کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے، یہ رائو انوار کا کراچی نہیں پرامن کراچی ہے، تحریک انصاف
-
احسن اقبال کے بعد ایک اور ن لیگی وزیر پر حملے کا خدشے
-
خیبر پختونخواکےنجی تعلیمی اداروں کےاکاؤنٹس منجمدکرنےکافیصلہ کر لیا گیا
-
لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعیدسے واپس لی جانے والے سکیورٹی کو بحال کر دیا
-
وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالا ملزم دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پو لیس کے حوالے کر دیا گیا
-
باریاں لگانے اور باری کا انتظار کرنے والے ایک ہی دربار کے ملنگ ہیں، سینیٹرسراج الحق
-
70سالوں سے سٹیٹس کو چل رہا ہے، گزشتہ پانچ سالوں سے بھی یہ سلسلہ جاری ہے،فاروق ستار
-
فاٹا انضمام کے بغیر کوئی آپشن نہیں، غیر فطری لکیریں قوموں کو تقسیم نہیں کر سکتیں، اسفندیار
-
اسلام آباد،الیکشن کمیشنکا ا عام انتخابات کے انعقاد کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ، ریٹرننگ افسران اور اسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا اعلان
-
فاٹا اصلاحات کے حوالہ سے قائم پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے ،ْشاہ محمود قریشی کا مطالبہ
-
محمد سلیمان خان انٹیلی جنس بیورو کے نئے سربراہ مقرر،ْ(کل)ذمہ داریاں سنبھالیں گے
-
لاہور، نیب آرڈیننس 1999 کے خلاف درخواست پر سماعت
-
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں فاٹا اصلاحات پر اجلاس بے نتیجہ ختم
-
اسحٰق ڈار دل اور گردن کے مہروں کے عارضے میں مبتلا ہیں ،ْطبی رپورٹ
-
اب غریبوں کیلئے بھی گھر بنانے کا خواب پورا ہونے کا امکان پیدا ہوگیا
-
پی آئی اے طیاروں کی کلر اسکیم اور لوگو کی تبدیلی کا معاملہ موخر کر دیا گیا
-
فاٹا کو خیبرپختونخوا میں فوری ضم کیا جائے،پیپلز پارٹی فاٹا کے حقوق پر سیاست نہیں کرے گی، آصف زرداری
-
سپریم کورٹ نے نااہلی معطل کرنے سے متعلق خواجہ آصف کی استدعا مسترد کر دی
-
فائرنگ سے زخمی ہونے کے باعث احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی 15 روز تک ملتوی
-
اسلام قبول کرکے پاکستانی شخص سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون پاکستان میں اکیلی رہ گئی
-
چیئرمین نیب کی سیکیورٹی گارڈ عابد حسین کی فرائض ایمانداری سے سرانجام دینے،
-
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں بجٹ پر بحث جاری
-
صوبائی وزیر اقلیتی امور نے گوجرانوالہ میں سولہ سالہ گھریلو ملازمہ کی پراسرار ہلاکت کا نوٹس لے لیا
-
چمن ، باپ اور بیٹے کے ہاتھوںفروخت ہونے والی 15 سالہ لڑکی کراچی سے بازیاب، باپ گرفتار ، بیٹے کی گرفتاری کے لئے تلاش جاری
-
ڈینگی سے بچائو الخدمت فاونڈیشن اور ضلعی حکومت کے مابین معاہدہ طے پایاگیا
-
ایران کے حوالے سے صدر اسد کو اسرائیلی وزیر کی دھمکی
-
ولادیمیر پوٹن نے چوتھی مرتبہ بطور صدر حلف اٹھا لیا
-
دنیا کا وہ واحد اسلامی ملک جہاں رمضان کا آغاز 17 مئی کو نہیں ہوگا
-
دو سالہ بیٹی کواٹھا کر سڑک پر پٹخنے والی جرمن ماں گرفتار،عدالت میں پیشی
-
سعودی فورسز نے یمنی حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنادیا
-
سعودی عرب نے بھارتی الائچی اور اثمد سرمہ پر پابندی لگا دی
-
ٹیچر کی بچوں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
-
روہنگیا مسلمانوں کو بھی عزت و آبرو کے ساتھ جینے کا حق ہے، شیخ حسینہ
-
امریکی پولیس نے ماں پر تشدد کے الزام میں دوسعودی لڑکیوں کو گرفتار کر لیا
-
سی آئی اے کی نامزد سربراہ کامنصب سنبھالنے سے انکار،
-
سیاسی اکثریت کی حکومت کی تشکیل کی دعوت ، مقتدی الصدر کی نوری المالکی پر سخت تنقید
-
ایرانی ڈیل سے ٹرمپ کی علیحدگی جنگ کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے، فرانسیسی صدر
-
عراقی جنگی طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانے پر بمباری
-
افغانستان میں نامعلوم افرادسات بھارتی انجینئرز کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے
-
امریکی شاہراہ پر سیکیورٹی وین سے 6 لاکھ ڈالر بکھرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.