ملتان،مشیر ِ ہوا بازی کا صحافی سرل المیڈا کو ایئر پورٹ پر خصوصی پرٹوکول

ایئر پورٹ لائونج میں سپیشل انٹری اور سیکورٹی کلیرنس فراہم کرنے کی ہدایات دی گئیں

اتوار مئی 19:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء)نواز شریف کے انٹر ویو کا معاملہ ، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشیر ِ ہوا بازی کی جانب سے صحافی سرل المیڈا کو خصوصی پرٹوکول دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر احتشام علی نے ملتان ایئر پورٹ حکام کو صحافی سرل المیڈا کو خصوصی سہولیات فراہم کرنے کا لیٹر جاری کیا ۔

(جاری ہے)

صحافی سرل المیڈا کو ملتان ایئر پورٹ پر لائونج میں سپیشل انٹری اور سیکورٹی کلیرنس بھی فراہم کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ لیٹر گورنمنٹ آف پاکستان کیبنٹ ڈویژن سیکرٹریٹ ایوی ایشن ڈویژن اسلام آباد کی جانب سے جاری ہوا۔لیٹر چیف سیکورٹی آفیسر ، ایئر پورٹ منیجر اورڈیوٹی ٹرمینل آفیسر کو جاری کیا گیا۔واضع رہے کہ نواز شریف 11 مئی کو جلسہ کے سلسلے میں ملتان آئے تھے جہاں انہوں نے صحافی سرل المیڈا کو غیر ملکی جریدے کے لیے خصوصی انٹرویو دیا تھا۔

Your Thoughts and Comments