لاہور ہائیکورٹ کا احدچیمہ کے شریک ملزم 2 افسروں اور وعدہ معاف گواہوں کو رہا کرنے کا حکم

بدھ 16 مئی 2018 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 16 مئی 2018ء)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احدچیمہ کے شریک ملزم 2 افسروں اور وعدہ معاف گواہوں کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

نیب نے دو ملزموں کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں کیا ۔سماعت کے دوران ملزموں کے وکیل نے بتایا کہ احدچیمہ کے ایما پر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی۔ نیب کے وکیل نے ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت نہیں کی جس پر ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے دو ملزموں کو دو، دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔