خلیجی ملک نے اپنے درجنوں شہریوں سے شہریت چھین لی

بحرین کی عدالت نے دہشت گردی الزامات ثابت ہونے پر 116افراد کی شہریت منسوخ،53افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی

بدھ 16 مئی 2018 21:03

مانامہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 16 مئی 2018ء)بحرین کی عدالت نے دہشت گرد ی کے الزامات ثابت ہونے پر 116افراد کی شہریت منسوخ اور 53افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین کی عدالت نے دہشت گرد ی کے الزامات ثابت ہونے پر 116افراد کی شہریت منسوخ کرتے ہوئے 53 افراد کو عمر قید کی سزا سنادی ۔ واضح رہے کہ بحرین میں چند برسوں کے دوران میں حکام نے سیکڑوں افراد کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزامات میں اجتماعی مقدمات چلائے اور انہیں قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

متعلقہ عنوان :