فیصل آباد،مسلم لیگ ن کے ایم این اے کرنل (ر) غلام رسول ساہی اور سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ

فیصل آباد سے ایم این ایز عاصم نذیر ، جھنگ سے شیخ وقاص اکرم اور غلام بی بی بھرانہ کی بھی تحریک انصاف میں شمولیت متوقع

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 16 مئی 2018ء) مسلم لیگ ن کے ایم این اے کرنل (ر) غلام رسول ساہی اور انکے بھائی ایم پی اے و سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی کا تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ جبکہ فیصل آباد سے ایم این ایز عاصم نذیر ، جھنگ سے شیخ وقاص اکرم اور غلام بی بی بھرانہ کی بھی تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے آن لائن کے مطابق ایم این اے کرنل (ر) غلام رسول ساہی اور انکے بھائی ایم پی اے و سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی کے بارے اطلاع ہے انہوں نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی اور وہ جلد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گئے ساہی فیملی اس سے جونیجو لیگ اور آئی جی آئی اور قبل مشرف حکومت کا حصہ رہے ہیں اور 2013ء کے انتخابات میںمسلم لیگ ق کو چھوڑ کرمسلم لیگ ن میں آئے تھے ساہی فیملی کے تعلق پاک فوج ہے کرنل (ر) غلام رسول ساہی ان کے چھوٹے بھائی محمد اکرم ساہی میجر جنر ل تھے اور محمد افضل ساہی مشرف حکومت میں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر تھے علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق بہت جلدفیصل آباد سے ایم این ایز عاصم نذیر ااور جھنگ سے شیخ وقاص اکرم اور غلام بی بی بھرانہ کی بھی تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے ،