تربیلا اور گدو پاور پلانٹس میں فنی خرابی کے باعث ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون

صنعتیں ،عدالتیں ،ہسپتال ،سرکاری و نجی ادارے ،سول سیکرٹریٹ سمیت تعلیمی ادارے بھی اس بریک ڈائون سے محفوظ نہ رہے بجلی کی بندش کی وجہ سے ہسپتالوں میں آپریشن ملتوی دفاتر میں بجلی کی بندش سے کام مکمل طو رپر معطل رہا

بدھ 16 مئی 2018 19:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 16 مئی 2018ء)تربیلا اور گدو پاور پلانٹس میں فنی خرابی کے باعث گزشتہ روز ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون ہوگیا جس کے نتیجے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت خیبرپختونخوا ہ اور پنجاب کے بیشتر علاقے بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے تاہم بجلی کی اس بریک ڈائون کے حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی ٹرانسمیشن سینٹر کی چیکنگ کے دوران سسٹم بیٹھ جانے کے باعث لاہور شہر بجلی کی سہولت سے محروم ہوگیا ہے بتایاگیا ہے کہ بدھ کی صبح نو بجے ہونے والے بجلی کے بریک ڈائون کے باعث پورے شہر کی بجلی بند ہو گئی جس سے شہر بھر میں معمولات زندگی مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئے بجلی کی گھنٹوں بندش کے اثرات جہاں گھریلوصارفین پر اثر انداز ہوئے وہیں شہر کی صنعتیں ،عدالتیں ،ہسپتال ،سرکاری و نجی ادارے ،سول سیکرٹریٹ سمیت تعلیمی ادارے بھی اس بریک ڈائون سے محفوظ نہ رہے بجلی کی بندش کی وجہ سے ہسپتالوں میں آپریشن ملتوی کر دئیے گئے مریضوں کے تمام ٹیسٹ نہ لئے جا سکے جبکہ بیشتر مریضوں کو بجلی کی بندش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے مایوس ہو کر واپس لوٹنا پڑا بجلی کے گھریلوصارفین نے سخت گرمی میں وقت گزارا یہاں تک کہ گھروں میں لگے یو پی ایس بھی جواب دے گئے اس طرح گھروں میں موجود بزرگ شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرناپڑا لیسکو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی کے ٹرانسمیشن سینٹر کے بیٹھ جانے سے لیسکو کے 132 کے وی گرڈ سٹیشنوں سے بجلی بند رہی ان گرڈ سٹیشنوں پر کئے جانے والے شٹ ڈائون کے باعث مختلف اداروں اور گھروں میں چلائے جانے والے جنریٹرز بھی جواب دے گئے اس طرح بجلی کے بحران نے عدالتی نظام کو بھی ہلا کر رکھ دیا لاہور ہائیکورٹ ،سیشن کورٹس اور ماتحت عدالتیں اندھیروں میں ڈوبی رہیں جس کی وجہ سے ان عدالتوں میں کوئی کام نہ ہو سکا جبکہ عدالتی عملہ مختلف مقدمات میں پیش ہونے والے ملزمان اور سائلین کو اگلی تاریخیں دیکر واپس بھیجتا رہا یہاں تک کہ مختلف مقدمات میں جن شہادتوں کو ریکارڈ کروایا جانا تھا وہ بھی نہ ریکارڈ کی جا سکیں شہر میں سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر نجی اداروں کے دفاتر میں بجلی کی بندش سے کام مکمل طو رپر معطل رہا جبکہ مختلف سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں نے بجلی کی عدم دستیابی کے باعث ان سکولوں ،کالجوںو یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کو قبل از وقت چھٹی دیکر گھروں کو بھجوا دیا گیا بجلی کی بندش کے باعث شہر بھر کے تھانوں میں صورتحال بہتر نہ رہی جس کے نتیجے میں تھانوں میں بنائے جانے والے فرنٹ ڈیسک غیر فعال ہو کر رہ گئے یہاں تک کہ ہر گھر ،ہر دفتر،ہردکان اور ہر فیکٹری میں بیٹا ہر شخص بجلی کی بحالی کے انتظار میں اپنی مددآپ کے تحت خود کو گرمی سے بچاتا رہا۔