پشاور،چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کاتمام اضلاع میں سرکاری ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے کی ہدایت

جمعرات 17 مئی 2018 00:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 16 مئی 2018ء)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے تمام اضلاع میں سرکاری ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مراسلے کے مطابق تمام اضلاع ریکارڈ روم کا قیام پی ایم آر یو کے بنائے گئے ضابطہ کار کے تحت یقینی بنائیں گے۔

اسی طرح تمام سرکاری ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن یکساں طریقہ کار کے تحت کی جائے گی۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن 45 یوم میں یقینی بنائی جائے۔مراسلے سے مطابق چیف سیکرٹری ہر ضلع کی۔کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد کرینگے جس میں تمام ضلعی انتظامیہ اپنی کارکردگی پیش کریں گی۔

متعلقہ عنوان :