دنیا کا وہ پہلا ملک جس نے چاند کے تاریک حصے پر قدم رکھنے کی تیاریاں شروع کر دیں

چین کی طرف سے چاند کے تاریک حصے پر مشن اتارنے کے لیے سیٹلائٹ چھوڑ دیا گیا سیٹلائٹ چینج فائیو نامی مشن اور زمینی کنٹرول اسٹیشن کے درمیان رابطہ کاری کا کام کرے گا،نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن

پیر 21 مئی 2018 14:55

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 21 مئی 2018ء)چین نے چاند کے تاریک حصے پر اپنا تحقیقاتی مشن اتارنے کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک ریلے سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق یہ سیٹلائٹ چینج فائیو نامی مشن اور زمینی کنٹرول اسٹیشن کے درمیان رابطہ کاری کا کام کرے گا۔ چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ سیٹلائٹ پیر کی صبح روانہ کیا گیا۔ چین ایسا پہلا ملک بننے کی کوشش میں مصروف ہے کہ جو چاند کے تاریک حصے پر اپنا روبوٹک تحقیقاتی مشن اتارے گا۔ پروگرام کے مطابق یہ مشن چاند کی سطح سے نمونے لے کر واپس زمین پر بھی آئے گا۔

متعلقہ عنوان :