لاہور کے مختلف علاقوں میں گرڈ اسٹیشنز میں فنی خرابی سے متاثر ہونے والی بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے،ترجمان این ٹی ڈی سی

پیر 21 مئی 2018 16:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 21 مئی 2018ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں گرڈ اسٹیشنز میں فنی خرابی سے متاثر ہونے والی بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز ٹرپ ہونے سے 220 کے وی کے گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی میں بھی خلل پیدا ہوا جس کے بعد ان گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی بتدریج بحال کی جا رہی ہے اور متعلقہ سٹاف خرابی دور کرنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالا شاہ کاکو، راوی، شالیمار اور غازی گرڈ اسٹیشن کی ٹرانسمیشن لائنز میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام گرڈ اسٹیشن بتدریج بحال کئے جا رہے ہیں اور 60 فیصد گرڈ اسٹیشنز سے بجلی اب تک بحال ہو چکی ہے۔ باقی علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی جلد بحال ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :