اماراتی حکومت نے ویزوں کی لوٹ سیل لگا دی

دبئی میں غیر ملکی کمپنیوں کو حق ملکیت دینے کا فیصلہ، غیرمعمولی صلاحیت کے حامل طلبا کے لیے 10 سالہ رہائشی ویزا جاری کیا جائے گا

پیر 21 مئی 2018 22:36

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 21 مئی 2018ء)دبئی کے حکمراں راشد المکتوم نے غیر ملکی کمپنیوں کو صد فیصد ’’ فارن آنر شپ ‘‘ دینے کا اعلان کردیا ہے ،ْاس سے قبل سرمایہ کاروں کو صرف 49 فیصد حق ملکیت ملتا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کے حکمراں راشد المکتوم کی سربراہی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں ویزا پالیسی سے متعلق انقلابی فیصلے کیے گئے ہیں۔

جس کے تحت غیر ملکی کمپنیوں کو سو فیصد ملکیت دے دی جائے گی ،ْ سرمایہ کاروں، سائنس دانوں، ماہرین طب، انجینیئرز، ملازمتیں فراہم کرنے والے ادارے اور تاجروں کے لیے دس سال کا رہائشی ویزہ متعارف کرا رہے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دبئی نے تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد اور تاجروں کو ہمیشہ خوش آمدید کہا ہے اور آئندہ بھی اعلیٰ اذہان اور کامیاب تاجر قیادت کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح دبئی امارات میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے آنے والے غیرملکی طلبا کو 5 سالہ رہائشی ویزا ،ْ غیرمعمولی صلاحیت کے حامل طلبا کے لیے 10 سالہ رہائشی ویزا جاری کیا جائے گا۔اجلاس میں ویزا پالیسی سے متعلق نئے فیصلوں کو رواں سال کے اختتام تک قابل عمل بنانے کے لیے ضروری اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا ،ْمتعلقہ اداروں کے افسران کو پالیسی پر جلد از جلد عمل درا?مد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات بھی کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :