آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی، لاشوں کا ڈھیر لگ گیا

سری لنکا میں شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم 7 افراد ہلاک

پیر 21 مئی 2018 23:02

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 21 مئی 2018ء) سری لنکا میں شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق دارالحکومت کولمبو میں 6 افراد کی موت آسمانی بجلی گرنے سے ہوئی جبکہ ایک شخص مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہوا ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے سری لنکا کے ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں مختلف مقامات پر شدید بارشوں کے سبب اب تک ایک ہزار سے زائد افراد بے گھر بھی ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ سری لنکا میں شدید بارشوں کا سلسلہ اتوار سے جاری ہے اور اگلے 12 گھنٹوں کے دوران بھی شدید بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :