دکھی انسانیت کی خدمت میرے لہو میں رچی بسی ہوئی ہے ، صحت کی سہولتوں کوعالمی معیار تک لیجانامشن ہے،باقی صوبوںکو بھی دعوت دیتا ہوں کہ یہاں آئیں اورہماری ٹیم سے سیکھیں کہ سٹیٹ آف دی آرٹ صحت کے ادارے کیسے بنائے جاتے ہیں ‘ 100دن کی باتیں کرنے والے عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں، ہم نے تعلیم،صحت ،امن و امان ،زراعت ،انفراسٹرکچر ،تعلیمی وظائف ،بلاسود قرضے اوردیگر فلاحی پروگراموںیہ سب کچھ کر کے دکھایا ہے ،100دن کی بات کرنے والوں نے 5سالوں میں کے پی کے کا بیڑہ غرق کردیا،کے پی کے اورپاکستان کیلئے بجلی پیدا کرنے کے دعویداروں نے گزشتہ پانچ سالوںمیں منفی چھ میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی میڈیا سے گفتگو
پیر 21 مئی 2018 23:26
(جاری ہے)
آپ دن رات صحت کی سہولتوں کی بہتری کیلئے کام کرتے نظرآرہے ہیں ۔ہم آپ کی صحت اوردرازی عمر کیلئے دعا گو ہیں۔
مریضوں اوران کے عزیز و اقارب نے شہبازشریف کیلئے ڈھیروں دعائیں دیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میرے لہو میں رچی بسی ہوئی ہے۔ ہسپتالوں کی بہتری کیلئے ہرطرح کے وسائل دیکر آ پ کو آپ کا حق دیا ہے۔ صحت کی سہولتوں کوعالمی معیار تک لے جانا میرامشن ہے ۔انہوںنے کہا کہ آج پنجاب کے ہسپتالوںکو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا سفر سے تیزی سے جاری ہے۔ دکھی انسانیت کی دعائیں میرا خون اورحوصلہ بڑھا دیتی ہیں ۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسزکی 10 منزلہ عمارت کی تعمیر پر 3 ارب روپے لاگت آئی ہے۔دور جدید کے طبی تقاضوں سے ہم آہنگ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز 500 بیڈز پر مشتمل ہے۔100 بیڈز پر مشتمل ایمرجنسی اور حادثات میں زخمیوں کیلئے 2 نیورو تھیٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے۔ انسٹی ٹیوٹ میں8آپریشن تھیٹرز بنائے گئے ہیں۔آپریشن تھیٹر، طبی و تشخیصی سہولیات اور دماغی امراض سے متعلق دیگر شعبے ایک ہی چھت تلے قائم کئے گئے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں جدید ترین تھری ٹیسلاایم آر آئی مشین، 128 سلائس سی ٹی سکین مشینیں نصب کی گئی ہیں۔انسٹی ٹیوٹ میں سٹاف کی حاضری کیلئے بائیومیٹرک نظام، انفیکشن کنٹرول سسٹم، تھیٹر آٹومیشن سسٹم اور فارمیسی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرائے گئے ہیں۔صفائی کے انتظامات کی نگرانی اور سکیورٹی کیلئے 24 گھنٹے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کا نظام اپنایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے جنرل ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسزکا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے کچھ شعبے کچھ ماہ پہلے سے کام کررہے تھے تاہم آج یہ ادارہ پوری آب و تاب کے ساتھ آپریشنل ہوچکا ہے۔اس ادارے کے تمام شعبے سٹیٹ آف دی آرٹ ہیں۔یہاں 8آپریشن تھیٹر ز بنائے گئے ہیں،جن کا موازنہ صفائی ،ٹیکنالوجی اورمینٹیننس کے لحاظ سے دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے ہسپتال کے آپریشن تھیٹرسے کیا جاسکتا ہے ۔یہاں بہترین ڈاکٹرز،فزیشنز،سرجنز، نرسیں اورپیرمیڈیکل سٹاف بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔سٹیٹ آف دی آرٹ پتھالوجی لیب بھی بنائی گئی ہے ۔ پنجاب حکومت نے ضلعی ہسپتالوں میں جو پتھا لوجی لیب بنائی ہیں وہ کسی بھی لحاظ سے عالمی معیار سے کم نہیں ،تاہم اس ادارے میں سٹیٹ آف دی آرٹ پتھالوجی لیب دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے ۔یہاں جدید ترین ایم آئی آر مشین اورسی ٹی سکین مشینیںہیں ۔ادارے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے مربوط ،منظم اوربہترین نظام بنایا گیاہے۔ادارے میں دماغی امراض میں مبتلا مریضوں کے آپریشن ہورہے ہیں اوریہاں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں موجود ہیں۔تین ارب روپے سے زائد کی لاگت سے یہ شاندار ادارہ قائم کیاگیا ہے جو طب کے میدان میں ایک بڑا اقدام ہے اوراس کا کریڈٹ پنجاب حکومت کو جاتا ہے ۔میں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق،سیکرٹری صحت نجم سعید،پی جی ایم آئی کے پرنسپل پروفیسرغیاث النبی،پراجیکٹ ڈائریکٹرپروفیسر آف نیورسرجری ڈاکٹرخالد محمود،ہسپتال کے ایم ایس اورپوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ادارے سے شفاء یاب ہونیوالے مریض اوران کے لواحقین بھی یہ شاندار ادارہ قائم کرنے پر جھولیاں اٹھا کر دعائیں دے رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ میں باقی صوبوںکو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ یہاں آئیں اورہماری ٹیم سے سیکھیں کے سٹیٹ آف دی آرٹ صحت کے ادارے کیسے بنائے جاتے ہیں۔ان لوگوں نے اپنے صوبوں میں صحت کے حوالے سے وعدے تو بہت کیے لیکن عمل کے لحاظ سے ان کا دامن خالی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ہے ،پنجاب ،سندھ،کے پی کے ،بلوچستان اورگلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ملکر پاکستان بنتا ہے اوراسے ہم نے ملکر سنوارنا ہے۔دیگر صوبوں کو صحت کے میدان میں ہم سے جو خدمات درکار ہیں اس کیلئے ہم حاضر ہیں۔وزیراعلیٰ نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یو این ڈی پی کی رپورٹ سامنے آئی ہے اس سے نتائج خو داخذ کریں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب ترقی کے لحاظ سے باقی صوبوں سے آگے ہے تاہم منزل لمبی ہے اورہمیں دن رات محنت کر کے منزل حاصل کرنا ہے ۔ایک اورسوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 100دن کی باتیں کرنے والے عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں وہ تو تب کی بات ہے جب اللہ تعالیٰ انہیں موقع دے گا تاہم ہم نے تعلیم،صحت ،امن و امان ،زراعت ،انفراسٹرکچر ،تعلیمی وظائف ،بلاسود قرضے اوردیگر فلاحی پروگراموںیہ سب کچھ کر کے دکھایا ہے ۔100دن کی بات کرنے والوں نے 5سالوں میں کے پی کے کا بیڑہ غرق کردیا،کے پی کے اورپاکستان کے لئے بجلی پیدا کرنے کے دعویداروں نے گزشتہ پانچ سالوںمیں منفی چھ میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے ۔عوام سبز باغ دکھانے والوں کا خود فیصلہ کریںگے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ دماغ کا علاج تو میںنہیں کرسکتا لیکن ہم آپ کو یہ ضرور سکھا سکتے ہیں کہ ہسپتال ،تعلیمی ادارے کس طرح بنتے ہیں ،وسائل کا صحیح استعمال کس طرح ہوتا ہے اورکس طرح محنت کی جاتی ہے ۔لوڈ شیڈنگ اورتوانائی منصوبوں کے بارے میں سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ 2013ء میں 20،20گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اورانہی ایام میں ماہ رمضان کے دوران سحری و افطاری اورتراویح کے دوران بھی بجلی غائب ہوتی تھی۔لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے آج اور2013ء کے مقابلے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی شب و روز کی محنت سے ملک میں چھائے اندھیرے چھٹ رہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے ایک اورسوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ہسپتالوں کا جال بچھا دیا ہے ،صوبائی دارلحکومت میں گردے اورجگر کے امراض کا شاندار ہسپتال بنایا گیاہے جبکہ کاہنہ ،بیدیاں،رائے ونڈ،سبزازار اوردیگر علاقوں میں 100،100بستروں کے 6ہسپتال گزشتہ ڈیڑھ سال میں بنائے گئے ہیں ۔کسی کے کہنے پر سوال کرنے کی بجائے یہ حقائق سامنے رکھے جائیںاورعوام کوحقائق سے آگاکیا جائے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 21 مئی 2018 کی مزید خبریں
-
نوازشریف نے ایوان فیلڈریفرنس میں احتساب عدالت میں اپنا بیان قلمبند کرانا شروع کردیا، منی ٹریل سے متعلق سوال کا جواب حسن اور حسین نواز کے کھاتے میں ڈال دیا
-
25 ،26 ،27 جولائی کو انتخابات کیلئے تاریخ کی تجویز ،الیکشن کمیشن نے سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوا دی
-
انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان کے نگران وزیراعظم کے نام کر اعلان کردیا گیا
-
چیئرمین نیب کا اکرم درانی کی غیرقانونی تقرریوں کانوٹس،ڈی جی نیب راولپنڈی کو مکمل جانچ پڑتال کا حکم
-
تحریک انصاف نے خود کو اگلی حکومت کے لیے تیار کر لیا
-
18ء کے انتخابات میں ووٹ کو ضرور عزت ملے گی، نواز شریف
-
نواز شریف سے 127سوالات کے جواب پوچھے گئے ، انہوں نے صرف 55سوالوں کے جواب دیئے، پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کیلئے نام دیئے ہیں، ہم کسی صورت مسلم لیگ (ن) سے اتحاد نہیں کریں گے،
-
دکھی انسانیت کی خدمت میرے لہو میں رچی بسی ہوئی ہے ، صحت کی سہولتوں کوعالمی معیار تک لیجانامشن ہے،باقی صوبوںکو بھی دعوت دیتا ہوں کہ یہاں آئیں اورہماری ٹیم سے سیکھیں کہ سٹیٹ آف دی آرٹ صحت کے ادارے ..
-
نااہلی اپیل کیس: کیا خواجہ آصف عہدے کا غلط استعمال نہیں کر رہے تھی سپریم کورٹ
-
پاکستان سے رہائی پانے والے بھارتی اہلکار نے بھارت پہنچتے ہی بڑا قدم اٹھا لیا
-
نواز شریف کا بیٹوں کے فلیٹس کی خریداری کے ذرائع سے اظہار لاعلمی شرمناک ہے ،ْعمران خان
-
ْعمران 100دن نہیں 1825دنوں کا حساب دے ، اس نے 2013 میں جو منشور دیا اس پر عمل ہی نہیں کیا
-
سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں اسلحے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا
-
تحریک انصاف کی قیادت کو اگلے دور کا ایجنڈا پیش کرنے کی بجائے خیبرپختونخوا میں اپنی حکومت کی 5 سالہ کارکردگی کا حساب دینا چاہیئے
-
پاکستان کو زیتون پیدا کرنے والے اہم ملکوں میں شامل کرنے کے منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا
-
ڈی ہائیڈرنٹ سے کیسے بچا جائے، ماہرین طب نے بتادیا ،ہیٹ اسٹروک کی علامات، بچائو اور دیگر طریقہ کار بتادیئے گئے
-
شیخ زید ہسپتال میں سات سالہ پیدائشی نابینا بچے کی آپریشن کے بعد نظر بحال ہو گئی
-
پنوعاقل کے علاقے بائیجی کے نواحی گاؤں عدل کلوڑ میں ہونے والے ٹیچر کے قتل کا ڈراپ سین
-
لاہور کے مختلف علاقوں میں گرڈ اسٹیشنز میں فنی خرابی سے متاثر ہونے والی بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے،ترجمان این ٹی ڈی سی
-
شوبز کی کسی شخصیت کو صوبہ میں پولیو کے لئے سفیر مقرر نہیں کیا،عاطف رحمان
-
امریکا اپنی سازشوں میں کامیاب ہوگیا، سی پیک کے حوالے سے بری خبر
-
عمران خان نے سو دنوں میں پلان پر عمل درآمد کرا لیا تو میں سیاست چھوڑ دونگا،خورشید شا ہ کا اعلان
-
بھارت کا پاکستان پر پھر سے خوفناک "حملہ"
-
پاکستان کی انوکھی ترین موٹروے کا افتتاح کر دیا گیا
-
باکمال ائیر لائن کی انتظامیہ کے سیاہ کرتوت سامنے آ گئے
-
اسلام آباد پولیس کا انقلابی اقدام ،پولیس کے ہنگامی یونٹ کو اپ گریڈ کر دیا گیا
-
نگران وزیراعظم کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے دونوں نام مسترد کرتے ہیں‘فواد چوہدری
-
پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کرنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا
-
کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعوئوں سے نہ ملک ترقی کرتا ہے اور نہ کوئی مثبت تبدیلی آسکتی ہے ،ْبلاول بھٹو زر داری
-
اب آئے گا پاکستان کی سیاست میں بھونچال، مریم نواز نے کارکنوں کو خطرناک منصوبے سے آگاہ کردیا
-
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بھارت رقوم منتقل کرنے کا کیس ڈی جی راولپنڈی عرفان نعیم منگی کے سپرد کر دیا
-
پنجاب فو ڈاتھارٹی نے رمضان بازاروں میں بیمار مرغیوں کی فروخت پر2چکن سیل سنٹر زسر بمہر کر دیئے
-
بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے تحت بلوچستان میں مواصلات ‘ صحت ‘ تعلیم اور پانی کی فراہمی کے لئے 50 ارب روپے مختص
-
بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح نمو رواں مالی سال کے اختتام تک 6.7 فیصد تک بڑھنے کی توقع
-
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش میں دو غیر ملکی کوہ پیما ہلاک
-
آسٹریلیامیں گاڑی نے بھاری بھرکم بوئنگ 787 طیارہ کھینچ ڈالا،
-
سعودی عرب، موبائل استعمال کرنے والوں میں لڑکوں کی تعداد زیادہ ہو گئی
-
عراقی انتخابات میں ایرانی حمایت یافتہ گروپ و برسوں بعد اپ سیٹ شکست
-
چین نے امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
-
مصر،15 سالہ لڑکے کا فیس بک پر اعلان خودکشی ، دو دن بعد لاش برآمد
-
برازیل،خوبصورت جزیرہ فرنینڈو ڈی نورونہا 12برس بعد بچے کی پیدائش پر جھوم اٹھا
-
متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے انٹری ویزوں کے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی ،
-
چین ،ْنوکیا کے نئے فون کے تمام سیٹ 10 سیکنڈ میں فروخت
-
چین ،ْحب الوطنی‘ کو فروغ دینے کیلئے مساجد میں قومی پرچم لہرانے کی ہدایت
-
اماراتی حکومت نے ویزوں کی لوٹ سیل لگا دی
-
ترک عدالت نے ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں 104 افراد کو عمر قید کی سزاء سنا دی
-
آسمانی بجلی نے قیامت ڈھا دی، لاشوں کا ڈھیر لگ گیا
-
52 لاکھ فوجی، 175 ارب ڈالرز سے زائد کا بجٹ، ترک صدر نے اسرائیل کو نیست و نابود کرنے کیلئے دھماکہ خیز منصوبہ پیش کردیا
-
دنیا کا وہ پہلا ملک جس نے چاند کے تاریک حصے پر قدم رکھنے کی تیاریاں شروع کر دیں
-
ایران میں فسادات پھوٹ پڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.